سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 4 فروری کو بند رہیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شبِ برات کے موقع پر سندھ میں تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے،سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 4 فروری کو بند رہیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے 4 فروری بروز بدھ کو تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق شبِ برات (15 شعبان) کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
سٹیئرنگ کمیٹی تعلیم کے فیصلے پر 4 فروری کو تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا شب برات پر عام تعطیل کا اعلان