اسحاق ڈار کا پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعاون مزید بڑھانےپر زور 

Jan 30, 2026 | 18:10:PM
اسحاق ڈار، یورپی یونین، اقتصادی روابط، تجارتی تعاون ، Isaac Dar, EU, Economic Relations, Trade Cooperation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح بین الوزارتی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعاون مزید بڑھانے اور نئے اقتصادی مواقع تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ یہ اجلاس پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی و تجارتی تعلقات پر منعقد کیا گیا۔  نائب وزیراعظم نے جی ایس پی پلس کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم فریم ورک قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے  جی ایس پی پلس سے مکمل فائدہ اٹھانے اور یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔  اجلاس میں وزیر تجارت، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور متعلقہ وفاقی اور  صوبائی حکام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے: صنعتوں کے لیے بجلی بلوں میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ