ایبٹ آباد: سوئی گیس میں کیمیکل کی موجودگی سے 17 طالبات کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

Jan 30, 2026 | 18:01:PM
ایبٹ آباد: سوئی گیس میں کیمیکل کی موجودگی سے 17 طالبات کی حالت غیر، ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں سوئی گیس میں کیمیکل کی موجودگی سے 17 طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔
ترجمان ایوب میڈیکل کمپلیکس کا کہنا تھا کہ بے ہوش ہونے والی طالبات پبلک ہیلتھ سکول کی طالبات تھیں، متاثرہ 17 طالبات کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ گیس لیکج کے باعث طالبات کو متلی، قے اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا، 5 طالبات کی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا۔

دوسری جانب متاثرین میں سے ایک طالبہ میڈیکل آئی سی یو، دو سی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سمسٹر بریک کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع