مضبوط ایمان مشکلات سے لڑنے کی ہمت دیتا ہے: مہوش حیات

 میری زندگی میں جب بھی مشکلات آئیں تو اللہ سے رہنمائی اور مدد مانگی

Jan 30, 2026 | 15:34:PM
مضبوط ایمان مشکلات سے لڑنے کی ہمت دیتا ہے: مہوش حیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ مضبوط ایمان زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے اور ذہنی دباؤ سے نکلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مہوش حیات نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں زندگی کی مشکلات اور ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں بات کرتے ہوئےبتایا کہ میری زندگی میں جب بھی مشکلات آئیں تو میں نے اللہ سے رہنمائی اور مدد مانگی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اللّہ پر مکمل بھروسہ رکھنے سے ذہنی سکون ملتا ہے کیونکہ اللہ سے مضبوط تعلق بے یقینی کے لمحات میں یہ یقین دہانی کرواتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایمان انسان کو ہر طرح کی مشکلات میں صبر اور اعتماد کے ساتھ ان کا سامنا کرنے کے قابل بناتا ہے اور روحانیت میں اضافہ کرتا ہے، اللّہ سے مضبوط تعلق روزمرہ زندگی میں توازن اور سکون کو برقرار رکھنے کے لیے یقین اور دعا کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل
مہوش حیات نے کہا کہ مضبوط ایمان آج کل کی جدید، تیز رفتار زندگیوں میں بھی سکون، استحکام اور امید کا ایک طاقت ور ذریعہ ہو سکتا ہے۔