سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر9فیصد اضافہ ریکارڈ

Jan 30, 2026 | 14:53:PM
 سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر9فیصد اضافہ ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر9فیصد جبکہ برآمدات میں ایک فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 29.94ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9فیصدزیادہ ہے۔
 گزشتہ مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران ملک میں 27.54ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔رواں سال جنوری میں ملک میں 4.15ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کااندازہ ہے جوگزشتہ سال جنوری کے 4.03ملین ٹن کے مقابلے میں 3فیصدزیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک کے شمالی شہروں میں 20.66ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک کے شمالی شہروں وعلاقوں میں 18.38ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مالی سال کے پہلے7ماہ میں ملک کے جنوبی شہروں وعلاقوں میں 3.82ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.77ملین ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی،چاندی بھی سستی ہو گئی
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 5.46ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.39ملین ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،جنوری میں ملک سے 0.83ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات کااندازہ ہے جوگزشتہ سال جنوری کے 0.58ملین ٹن کے مقابلہ میں 43فیصدزیادہ ہے۔