خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی