مچھ اور کولپور، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا، 9 دہشتگرد ہلاک

Jan 30, 2024 | 22:32:PM
مچھ اور کولپور، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا، 9 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ 4 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی رات مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر خودکش بمباروں سمیت متعدد دہشتگردوں نے حملہ کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے حملے کا مؤثر جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیے: سبی، پی ٹی آئی ریلی میں دھماکہ، ویڈیو سامنے آ گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا، اب تک 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگرد جہنم واصل اور 3 زخمی ہو چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کا مؤثر جواب دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے لوث عزم کا ثبوت ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔