راحت فتح علی خان کی وائرل ویڈیو پر ردعمل، چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ نے گلوکار سے قطع تعلق کرلیا

Jan 30, 2024 | 00:32:AM
راحت فتح علی خان کی وائرل ویڈیو پر ردعمل، چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ نے گلوکار سے قطع تعلق کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی بادشاہ چارلس کی چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ نے گلوکار راحت فتح علی خان سے قطع تعلق کرلیا۔

ترجمان برٹش ایشین ٹرسٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کی تشدد والی ویڈیو دیکھ کر وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں، کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے، بدسلوکی کے سخت خلاف ہیں۔

ایشین برٹش ٹرسٹ کی بنیاد کنگ چارلس نے رکھی تھی اور انہوں نے 2017ء میں ٹرسٹ کے عشائیے میں راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: میری بوتل کہاں ہے ؟راحت فتح علی خان نے ملازم کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

واضح رہے کہ 27 جنوری کی رات گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ملازم نوید حسنین کی پٹائی کرنےکی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راحت فتح علی خان ملازم سے بوتل کا پوچھتے رہے۔

اس حوالے سے ملازم کا بیان بھی سامنے آیا جس میں نوید حسنین کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے، وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس بوتل کی بات ہو رہی ہے وہ خان صاحب کے مرشد پاک نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہوگئی تھی۔