پولیس لائنز دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

Jan 30, 2023 | 22:37:PM
پولیس لائنز دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار
کیپشن: پشاور پولیس لائنز میں دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پولیس لائنز دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی۔
پشاور پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پولیس لائن میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا ،جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد مل گئے ۔
پولیس لائنز گیٹ، فیملی کوارٹرز سائیڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پر تحقیقات جاری ہیں، رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ مسجد کے پلر گرنے سے چھت بیٹھ گئی ، جس سے نقصان ہوا ، سکیورٹی لیپس سے متعلق اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت ق لیگ کے صدر رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائیگا