فلک اور سارہ کی بیٹی کی نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 30, 2023 | 13:18:PM
فلک اور سارہ کی بیٹی کی نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ فلک کی معصومانہ ادائیں مداحوں کو بھاگئیں۔سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی عالیانہ فلک کی چند نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز شیئر کی گئیں ہیں جنہیں ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کافی پسند کر رہے ہیں۔ شیئر کی گئی پہلی ویڈیو میں عالیانہ فلک کو پیانو بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ پر  اداکارہ نے کیپشن دیا کہ ’’صاف طور پر فلک کی بیٹی‘‘۔

اداکارہ عائزہ خان نے اس پر کمنٹ کیا کہ ’’تیسری ویڈیو‘‘

اداکارہ ثانیہ شمشاد نے لکھا کہ ’’ گڑیا‘‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’’ یہ پاؤں کے ساتھ پیانو بجا رہی ہے اپنے ابا سے بھی آگے جائے گی‘‘

جبکہ دوسری پوسٹ میں وہ ہاتھ میں ایک پرس تھامے ایئرپورٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ ننھے قدموں سے چلتے ہوئے نظر آرہی ہے۔سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

 ان ویڈیوز کو شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اداکارہ ندا یا سرنے لکھا کہ ’’ ماں صدقے، بہت خوبصورت‘‘ جبکہ حرا مانی اور شائستہ لودھی نے بھی ننھی عالیانہ کو سراہا۔

یاد رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان اکثر ہی اپنی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جوکہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند  بھی کی جاتی ہیں۔