باہر کے حالات دیکھ کر لگتا ہے مذاکرات کا موسم ہی نہیں ہے؛بیرسٹر عمیر نیازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیرنیازی نے کہا ہےکہ باہر کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ اس وقت مذاکرات کا موسم ہی نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ مسئلے کا حل بہرحال ٹیبل پر ہی نکلنا ہے تاہم فی الحال خاموشی بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین کی قیادت نے حالیہ کانفرنس میں اپنی بات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کیا ہے۔
بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ اچکزئی صاحب وزیراعظم کی آفر کو اس وقت تک ریسپانڈ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں جب تک ان کی ملاقات نہیں ہوتی،مذاکرات پر پارٹی کی پوزیشن مختلف ہے اور اچکزئی صاحب کی پوزیشن کو سمجھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اچکزئی صاحب بنیادی طور پر پی ٹی آئی کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں،جب تک اچکزئی صاحب اپنی حدود کا تعین نہیں کریں گے کہ وہ کس حد تک آگے بڑھ سکتے ہیں، تب تک ان کے لیے مشکل ہے۔”
بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ پارٹی کے اندر بہت سے پیجز ہوتے ہیں لیکن کتاب بانی پی ٹی آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماننا ہوگا ملک کےآئین پر حملہ ہوا ہےاور جمہوریت ہی آگے چلنے کا واحد راستہ ہے؛سلمان اکرم راجہ