ماننا ہوگا ملک کےآئین پر حملہ ہوا ہےاور جمہوریت ہی آگے چلنے کا واحد راستہ ہے؛سلمان اکرم راجہ

Dec 30, 2025 | 18:08:PM
ماننا ہوگا ملک کےآئین پر حملہ ہوا ہےاور جمہوریت ہی آگے چلنے کا واحد راستہ ہے؛سلمان اکرم راجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نےکہاہے کہ انہوں نے کہا کہ ماننا ہوگا کہ اس ملک کے آئین پر حملہ ہوا ہے اور جمہوریت ہی آگے چلنے کا واحد راستہ ہے،8 فروری 2024 کی بنیاد پر جو نظام قائم کیا گیا، وہ دیرپا نہیں چل سکتا۔ 

راولپنڈی فیکٹری ناکے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کا حق ہے کہ ان کی ملاقات کروائی جائے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکتا کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں ڈال دیا جائے،ان کا یہ رویہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آتے رہیں گے اور ریاست کا ضمیر جھنجھوڑتے رہیں گے، ہمیں پتا ہے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی، لیکن ہم کچھ اور سطحوں پر مزید بھی کام کر رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جبکہ بہنیں بیٹھی ہیں، ہم بھائی بن کر کھڑے ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت انہیں مذاکرات کا کوئی ماحول نظر نہیں آ رہا،ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات تب ہوتے ہیں جب بنیادی اصولوں کو مانا جائے،یہ کیا ہوا کہ آپ آؤ، جاؤ، بسکٹ کھاؤ، کچھ نکل آئے گا؟ 

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کی عوام، بانی پی ٹی آئی، ان کے ساتھیوں اور جماعت نے مخلصانہ اور ٹھوس بات کرنی ہے،ہوا میں مذاکرات کی بات کرنا بے معنی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے، یہ وہ بنیادی باتیں ہیں جن پر بیٹھ کر بات کی جا سکتی ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سخت شرائط نہیں، یہ بنیادی اصول ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آ رہا،ہم کھڑے ہیں، بسکٹ کھانے اور چائے پینے کے لیے ہم نہیں بیٹھنا۔

یہ بھی پڑھیں :  مذاکرات کی پیشکش تحفظ آئین پاکستان نہیں جعلی وزیراعظم کی طرف سے دی گئی؛علیمہ خان