کراچی: ڈاکوؤں نے حجامت کیلئے آنے والوں کی جیبیں صاف کردیں

Dec 30, 2022 | 12:21:PM
کراچی: ڈاکوؤں نے حجامت کیلئے آنے والوں کی جیبیں صاف کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے شہری اب حجام کی دکان پر بھی اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہ رہ سکے۔

   شہر قائد کراچی میں بالوں کی حجامت کروانا بھی دشوار ہوگیا، بلدیہ ٹاؤن پٹنی ہسپتال روڈ کے قریب دو مسلح ڈاکو حجام کی دکان میں موجود افراد کی جیبیں صاف کرگئے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، کوٹ لکھپت کی 18 سالہ لڑکی کا قاتل اسکا کزن نکلا

 حجام کی دکان میں موجود افراد سے 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر موبائل فونز اور نقدی چھین لیے۔

پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، دو روز قبل بھی گلشن اقبال میں کلاشنکوف کے زور پر بیک وقت 20 افراد کو لوٹا گیا تھا۔