لاہور: کوٹ لکھپت کی 18 سالہ لڑکی کا قاتل اسکا کزن نکلا

Dec 30, 2022 | 12:11:PM
لاہور: کوٹ لکھپت کی 18 سالہ لڑکی کا قاتل اسکا کزن نکلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت میں 18 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم لڑکی کا کزن نکلا، پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے ولیج میں ملزم معین نے والدین کی غیر موجودگی میں اپنی 18 سالہ کزن فاطمہ کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ 

پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے، مرکزی ملزم معین نے کزن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

گرفتار ملزم نے تفتیشی حکام کو بیان دیا کہ وہ پھوپھو کے گھر آیا تو کزن فاطمہ کسی لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھی، غصے میں آکر فاطمہ کے سر میں ہتھوڑا مار کر اسے قتل کردیا ۔