’گولو ‘کیلئے 2021 کافی شاندار۔۔نئے سال میں اداکارہ شویتا ترپاٹھی کی جھولی میں متعدد پروجیکٹ 

Dec 30, 2021 | 21:34:PM
اداکارہ ,شویتا ,ترپاٹھی
کیپشن: اداکارہ شویتا ترپاٹھی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ شویتا ترپاٹھی شرما  کیلئے سال 2021 کافی شاندار رہا ہے ۔ او ٹی ٹی کے مشہور سیریز مرزا پور میں گولو گپتا کا کردار نبھا کر مشہور ہوچکی اداکارہ کی جھولی میں کئی پروجیکٹ اس سال رہے اور آنے والے سال میں بھی ہیں ۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی ویب  رپورٹ کے مطابق مشہور سیریز ’’مرزا پور کی گولو گپتا‘‘ یعنی شویتا ترپاٹھی شرما کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ وہی گولو ہیں ، جنہوں نے سیدھی سادی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا ۔ کبھی ایڈووکیٹ بننے کی خواہش رکھنے والی شویتا آج مشہور اداکارہ ہیں ۔ گزشتہ سال کا شکریہ ادا کرنے اور نئے سال کا استقبال کرنے کا طریقہ دیکھ کر آپ بھی شویتا کے دیوانے ہو جائیں گے ۔شویتا ترپاٹھی شرما نے انسٹاگرام پر اپنی انتہائی گلیمرس تصاویر شیئر کرکے اپنی بیباکی دکھائی تو مداحوں نے پوچھ لیا  کہ’’ گپتا جی کی لڑکی یہ سب کیا کررہی ہے؟‘‘۔ شویتا ترپاٹھی شرما نے اپنی ان تصاویر کو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا کہ ’’ اگر آپ خوش ہیں اور اس کو جانتے ہیں تو اپنا ہاتھ اٹھائیے ۔ تھینک یو 21 اور ہیلو 22 ‘‘۔ شویتا ترپاٹھی شرما کی تعریف کرتے ہوئے انکے مداح ان سے مرزا پور تھری کے بارے میں مسلسل سوال کررہے ہیں ۔شویتا ترپاٹھی نے اپنا کیریئر پروڈکشن اسسٹنٹ اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا تھا ۔شویتا نے جب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو  بھارتی فلم انڈسٹری اور ویب سیریز میں پرفارمنس سے جم کر تعریفیں حاصل کیں ۔شویتا ترپاٹھی کو بالی ووڈ فلم مسان ، حرام خور، رشمی راکٹ میں شاندار اداکاری سے کافی شہرت ملی ۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی اور غیر ملکی افراد ہوشیار ۔۔۔ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ