یہ فیس ماسک ہے یا کوئی فلٹر۔۔۔سارہ خان نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

Dec 30, 2021 | 16:00:PM
یہ ماسک ہے یا کوئی فلٹر، فائل فوٹو
کیپشن: یہ ماسک ہے یا کوئی فلٹر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی نئی انسٹا اسٹوری نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر 7.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ سارہ خان نے اپنی بیٹی عالیانہ کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کی اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں عالیانہ کے چہرے پر فیس ماسک اور ایک پھول لگا ہوا دیھا جا سکتا ہے،سارہ خان نے اپنی ننھی سی بیٹی کو فیس ماسک لگا دیا ہے یا یہ کوئی فلٹر ہے۔

 سارہ خان کی جانب سےعالیانہ کی شیئر کی گئی یہ نئی تصویر حقیقت ہے یا کوئی فلٹر یہ تو سارہ خان ہی بتا سکتی ہیں البتہ سارہ خان کی اس انسٹا گرام اسٹوری نے مداحوں کو خوب پریشان کر دیا ہے کہ اُن کی آئیڈیل اداکارہ نے بیبی اسکن پر فیس ماسک کیوں لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    معمولی تلخ کلامی۔۔تحریک انصاف کا سابق عہدیدار قتل