حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے سے متعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سربراہ این سی او سی کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ،حکومت نے کورونا ویکسین دوست ملک چین سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی زیر صدارت کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا ویکسین کی دستیابی سے متعلق صورت حال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، حماد اظہر، ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری دوست ملک چین سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے کورونا ویکسین سائینو فارم سے خریدنے کا فیصلہ کیا۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، مختلف ممالک ویکسین کی بروقت دستیابی کے لیے ہنگامی فیصلے کررہے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان کوکوروناویکسین بروقت فراہم کر سکتی ہے، چینی ویکسین کا استعمال کاانحصارڈریپ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئرورکرزکوکوروناویکسین مفت لگائی جائےگی،ہیلتھ ورکرزکیلئے ویکسین آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں دستیاب ہوگی۔