ذہنی دبائو کا شکار کنٹرولر جنرل اکائونٹس نے خود کشی کر لی

Dec 30, 2020 | 10:56:AM
ذہنی دبائو کا شکار کنٹرولر جنرل اکائونٹس نے خود کشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خرم ہمایوں نیب انکوائری کے باعث ذہنی دبائو کا شکار تھے اور گذشتہ کئی روز سے نوکری چھوڑنے بارے سوچ رہے تھے 

تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خرم ہمایوں نے صبح گھر پر سر میں گولی مار کر خود کشی کی۔پولیس نے مزید بتایا ہےکہ نیب خرم ہمایوں کے خلاف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا تھا۔ خرم ہمایوں کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خلاف نیب کی کارروائی کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور کئی روز سے نوکری چھوڑنے یا لمبی چھٹی پر جانے کا سوچ رہے تھے۔

دوسری جانب ترجمان نیب نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس خرم ہمایوں نیب کی تحویل میں نہیں تھے اور ان پر نیب کے دباؤ کا تاثر درست نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ نیب نے بی آئی ایس پی میں کرپشن پر خرم ہمایوں کے خلاف 6 ماہ قبل ریفرنس فائل کیا تھا جو عدالت میں چل رہا ہے، ان کی خود کشی سے نیب کا کوئی تعلق نہیں۔