24گھنٹوں میں 221ٹریفک حادثات، 257افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 221ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے.
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 257افراد زخمی ہوئے جن میں سے 101شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 156معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب کی نا اہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے