اٹک: مقامی نالہ میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اٹک کے پنڈ سلطانی کے مقامی نالہ میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق مقامی افراد نے 30 سالہ عامر اور 22 سالہ عبداللہ کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں، ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی مقامی افراد نے دونوں افراد کی لاشوں کو نکال لیا تھا جنہیں ریسکیو ایمبولینس میں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب کی نا اہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے