پیداوار میں کمی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

Aug 30, 2023 | 10:35:AM
امریکی خام تیل کے اسٹاک میں 11.5 ملین بیرل کی کمی ہوئی ہے،عالمی میڈیا،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایب ڈیسک)امریکی خام تیل کے اسٹاک میں 11.5 ملین بیرل کی کمی ہوئی ہے،عالمی میڈیا،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی امریکا میں ایندھن ذخائر میں کمی اور خلیجی ریاستوں میں ممکنہ سمندری طوفان کی پیشگوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے کاروبار میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 31 سینٹس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 85.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 38 سینٹس یا 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 81.54 ڈالر پر پہنچ گیا۔ دونوں بینچ مارکس میں منگل کے روز ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ 25 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکی خام تیل کے اسٹاک میں تقریباً 11.5 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے ہاتھ کھڑے کردئیے؟مہنگائی کا نیا طوفان،پٹرول،بجلی ،ڈالر ہر چیز مہنگی