آئس کریم بیچنے والے کو ایک بچے نے سبق سکھادیا

Aug 30, 2022 | 15:16:PM
 آئس کریم ,سوشل میڈیا ,ویڈیو,ویڈیو وائرل,24نیوز
کیپشن: ویڈیو فوٹیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لوگوں کو تنگ کرنے والے ترکیہ کے آئس کریم بیچنے والے کو ایک بچے نے سبق سکھادیا ۔

سوشل میڈیا پر آپ نے ترکیہ کے آئسکریم فروشوں کی بے شمار ویڈیوز دیکھی ہوں گی جو  لوگوں کو کرتب دکھا کر اور ان کے صبر کا امتحان لے کر آئس کریم دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسے ہی آئس کریم کے دیوانے بے صبرے بچے کی ویڈیو وائرل ہے جو آئس کریم نہ دینے پر طیش میں آگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئس کریم والے کے تنگ کرنے پر اس صحت مند بچے نے اپنی طاقت آزمانے کی ٹھانی اور آئس کریم والے کا بڑا سا چمچ  ہی چھیننے میں لگ گیا۔

ضرور پڑھیں : آڈیو لیک :ملک کے خلاف سازش یا پلاننگ ؟سب کچھ کھل کر سامنے آگیا

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچے کی اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا  ہے۔