آڈیو لیک :ملک کے خلاف سازش یا پلاننگ ؟سب کچھ کھل کر سامنے آگیا

Aug 30, 2022 | 12:25:PM
نجم سیٹھی شو,شوکت ترین, آڈیو لیک ,24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی آڈیو لیک کہاں سے ہوئی؟ ملک کے خلاف یہ سازش تھی یہ پلاننگ کا حصہ ہے؟ آگے کیا ہونے جارہا ہے؟ بڑے بڑے انکشافات سامنے

 آگئے۔

پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں میزبان فروا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جوباتیں آڈیو لیک میں ہوئیں یہ میرے لئے غیر متوقع تھی ،جب آڈیو میں کی گئی گفتگو کو سنا تو یہ کسی میٹنگ کا حوالہ دے کر بات کی جارہی ہے،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری منصوبہ بندی کے تحت بات کی گئی ۔یہ سب احکامات کو مان رہے تھے۔شوکت ترین سے ایسی باتوں کی توقع نہیں تھی ۔

شوکت ترین نے معیشت کو کچھ ٹھیک کیا تھا ،آئی ایم ایف سے بھی معاملات بھی ٹھیک چل رہے تھے،عمران خان کو جب اقتدار جاتا ہوا محسوس ہوا تو انہوں نے معاشی کشتی میں سوراخ کردیا ،جسے  موجودہ حکومت بند کرنے کی کوشش کررہی ہے۔حالیہ آڈیو لیک بھی ملکی معاشی کشتی کو ڈبونے کی آخری کوشش تھی ۔یہ عمران خان کی ذاتی خواہش اور سازش کے تحت  کیا گیا ۔یہ اسی سوچ کا شاخسانہ ہے کہ ’’عمران خان کو وزیر اعظم نہ بنایا گیا تو پاکستان کو جلا دیں گے‘‘۔یہ حب  الوطنی نہیں ۔یہ لیڈر کیلئے ریاست کا نقصان کررہے ہیں ۔

ضرور پڑھیں : آئی ایم ایف سے قسط ملتے ہی وزیر خزانہ نے بڑی خوشخبری سنادی

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دیدی،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی ،آئی ایم ایف کی پاکستان کو تقریباً 1 ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری  دی ہے ،آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو قرض کی رقم منتقل کردی جائے گی ۔