بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، سینکڑوں کنکشن منقطع

Aug 30, 2022 | 12:59:PM
بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، سینکڑوں کنکشن منقطع
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ایک ماہ کے دوران لیسکو کے بیس کروڑ روپے کے بلوں کی وصولی نہ ہونے سے سینکڑوں کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ایک ماہ کے دوران لیسکو کے کروڑوں روپے کی ریکوری نہیں ہو سکی۔ دستاویزات کے مطابق لیسکو ڈویژن میں جولائی کے مہینے میں 20 کروڑ روپے کے واجبات وصول نہیں ہو سکے جس پر سینکڑوں صارفین کے کنکشن منقطع کر دیے گئے۔

جون کے مہینے میں کمپنی کے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے ذمہ 18 ارب 75 کروڑ روپے واجب الادا تھے جو جولائی میں عدم ادائیگی کی وجہ سے بڑھ کر 18 ارب 95 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری

کمپنی نے نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دیے تاہم ریکوری نہیں کی جا سکی ہے۔ منقطع ہونے والوں میں گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین شامل ہیں۔ بجلی کے بھاری بھرکم بلز آنے کی وجہ سے صارفین کو ادائیگی کرنا مشکل ہو گئی ہے جبکہ اقساط پر پابندی کی وجہ سے بھی صارفین بلوں کی ادائیگی کرنے میں ناکام ٹھہرے۔