اسلام آباد میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم، انتظامیہ کا اہم پیغام جاری

Apr 30, 2026 | 22:25:PM
اسلام آباد میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم، انتظامیہ کا اہم پیغام جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم لگ گیا، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا گیا۔

اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے، کل سے پیٹرول کی عدم فراہمی کے حوالے سے زیر گردش خبریں محض افواہیں ہیں، کوئی فیول پمپ آپ کی ضرورت سے کم پیٹرول دے تو فی الفور ہمیں آگاہ کریں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہری پیٹرول پمپ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر 24/7 رابطہ کر سکتے ہیں، شہریوں سے التماس ہے کہ پیٹرول کی قلت کے حوالے سے زیر گردش افواہوں پر دھیان مت دیں۔

پیٹرولیم ڈویژن نے بھی وضاحت کی ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

 پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے سے گریز کیا جائے، مشرق وسطیٰ جنگ کے آغاز سے ہی پیٹرولیم سپلائی بغیر کسی تعطل کے برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہونے کا امکان! بڑی خبر آگئی