ڈاکٹرز نے نوجوان کی آنکھ سے دماغ تک پہنچنے والا لکڑی کا ٹکڑا نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملتان میں ڈاکٹرز نے نوجوان کی آنکھ سے دماغ تک پہنچنے والا لکڑی کا ٹکڑا نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں نشتر ہسپتال کے نیورو اور آپتھلمالوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز نے ٹریفک حادثے کا شکار نوجوان کی آنکھ سے دماغ تک پہنچنے والے لکڑی کا ٹکڑا نکال دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 سالہ محمد فہیم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال کے شعبہ حادثات لایا گیا تھا، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے آپریشن کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دی۔
نشتر ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ پیچیدہ آپریشن کے بعد کمال مہارت سے 5 انچ طویل لکڑی کا ٹکڑا نکالا گیا ہے، دماغ اور آنکھ کا کوئی حصہ متاثر ہوئے بغیر لکڑی کا ٹکڑا نکالنا بڑی کامیابی ہے۔
ایس ایم کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ہسپتال انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں کارکردگی کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا یکم مئی کو نادرا دفاتر بند رہیں گے؟ اعلان ہوگیا