کیا یکم مئی کو نادرا دفاتر بند رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

Apr 30, 2026 | 20:21:PM
کیا یکم مئی کو نادرا دفاتر بند رہیں گے؟ اعلان ہوگیا
کیپشن: نادرا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے یکم مئی کو عام تعطیل کے سلسلے میں دفاتر بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے حکومتِ پاکستان کی جانب سے یکم مئی بروز جمعہ المبارک کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے لہٰذا نادرا کے تمام دفاتر کل بند رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب 12 بجے سے 2 مئی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران نادرا کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول ریلیف، وزیراعظم شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی