نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، او آئی سی ویمن کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ
کیپشن: و زیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) نائب وزیراعظم و و زیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں او آئی سی ویمن کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان رواں برس 12 اور 13 جولائی کو او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی کرے گا ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےتیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےمتعلقہ وزارتوں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
کامیاب اور نتیجہ خیز کانفرنس کے لیے تمام اداروں کو مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں قانون، آئی ٹی، انسانی حقوق اور دیگر وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد رہی