وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں سیکشن افسروں کے تقرر و تبادلے
کیپشن: تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک ) وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سیکشن افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکشن افسر محمد ممتاز کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کردیا گیا۔تقرری کے منتظر رامیش حسن رانا سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن تعینات کردیئے گئے۔
ہارون ارشد میاں اور اسد حسین اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کر دیئے گئے۔تقرر کی منتظر انعم گلریز میر کا بطور سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن تبادلہ منسوخ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم، نوٹیفکیشن جاری