میڈیکل کالجز میں مینٹل ہیلتھ سکریننگ لازمی قرار دیدی گئی 

Apr 30, 2026 | 09:36:AM
میڈیکل کالجز میں مینٹل ہیلتھ سکریننگ لازمی قرار دیدی گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میڈیکل کےطلبہ میں خودکشی اور ذہنی دباؤ کے بڑھتے ہوئے کیسزکے بعد پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز میں مینٹل ہیلتھ اسکریننگ پروٹوکول لازمی قرار دیدیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل نے میڈیکل کالجز کیلئے ہدایات جاری کی ہے کہ طلبہ اور فیکلٹی کی ذہنی صحت کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
صدرپی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ داخلے کے وقت اور سالانہ بنیادوں پر ذہنی صحت چیک ہو گی جس کے لیے باقاعدہ سکریننگ، ذہنی مسائل کی بروقت نشاندہی اور علاج یقینی بنائیں گے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق اداروں میں ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اور کونسلنگ سیکشن قائم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ واساتذہ کو ماہرین نفسیات کے پاس ریفر کیا جائے، مؤثر کونسلنگ اور اسکریننگ سے تعلیمی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیت بہترہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتیں؛ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے خبردارکردیا
صدر پی ایم ڈی سی کے مطابق ادارےخفیہ اور معیاری نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کیلئے مکمل سہولت اور اسٹاف رکھیں، ادارے فوری عملدرآمد یقینی بنائیں اور اس میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں ہو گی۔