عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Apr 30, 2026 | 08:06:AM
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 125 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل ہوگئی،اماراتی خام تیل مربن   113 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا تیل واقعی 50 ڈالر تک گر سکتا ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی

ماہرین نے بحری ناکہ بندی جاری رہنے اور  ایران امریکا مذاکرات تعطل کا شکار رہنے کی صورت میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے سے خبردار کردیا۔