پہلگام فالس فلیگ؛پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر،جوان دفاع وطن پر عزم

Apr 30, 2025 | 18:12:PM
پہلگام فالس فلیگ؛پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر،جوان دفاع وطن پر عزم
کیپشن: پاک فوج کے جوان دفاع وطن کیلئے ہمہ تن تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پہلگام فالس فلیگ کے حوالے سے پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پرہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی  بڑھ گئی،پاک فوج نے بھی جنگی مشقیں شروع کردیں،جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا،یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔

پاک فوج کے جوان دفاع وطن کیلئے پر عزم،ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی: بھارتی رافیل طیارے خوف سے ہی فرار