لوگ کال کرکے پوچھ رہے ہیں کیا میں مرچکی ہوں: علیزے شاہ کا انکشاف

Apr 30, 2025 | 12:02:PM
لوگ کال کرکے پوچھ رہے ہیں کیا میں مرچکی ہوں: علیزے شاہ کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تنقید سے تنگ آکرسوشل میڈیاپلیٹ فارمز کو خیرباد کہنے والی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے حیرت انگیز انکشاف کردیا۔ 

علیزے شاہ نے چند روز قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویریں ڈیلیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا تھا۔

24 سالہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں مداحوں کے ساتھ اپنی نئی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔

علیزے شاہ نے کہا کہ ٹرولنگ، مستقل تنقید اور منفی رویے مجھے اب صرف جذباتی نہیں بلکہ جسمانی طور پر بھی متاثر کر رہے ہیں، مجھے ان سب نے ایسی جگہ لا کر کھڑا کیا ہے کہ جہاں میں نے ناصرف سوشل میڈیا بلکہ اپنے ارد گرد افراد سے بھی خود کو علیحدہ کر لیا ہے،میں خود کو اس قدر ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی ہوں کہ بیان بھی نہیں کر سکتی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کے بعد اپنی بائیو بھی اپ ڈیٹ کی ہے جہاں واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ میں زندہ ہوں، پھر بھی کچھ نیوز چینل میرے والدین کو کال کر کے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں مرچکی ہوں۔

علیزے شاہ نے کہاکہ آپ تصور کریں کہ یہ میرے اور میری والدہ کےلیے کتنا تکلیف دہ ہے،فی الحال مجھے کچھ نہیں معلوم کہ میں کب اور کیا انسٹاگرام اور ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آؤں گی بھی یا نہیں، مجھ پر پریشر بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ روز اپ لوڈ کی گئی انسٹاگرام اسٹوری کے اختتام پر اداکارہ نے مزید کہاتھا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے میری پرائیویسی دیں اور میرے والدین کو کال نہ کریں، خدارا کہانیاں گھڑنا بند کر دیں اور مجھے سانس لینے دیں۔