کراچی میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق 7 زخمی

Apr 30, 2024 | 13:14:PM
کراچی میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق 7 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شارخ شاہ, معراج اختر )کراچی چیمبر کے سامنے جنریٹر مارکیٹ میں سلنڈر دھماکاہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی چیمبر کے سامنے جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا ,دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی, متعدد گاڑیاں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ  ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ۔

دھماکے سے عمارت اور قریب موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ابتدائی طور پر شہریوں اور ریسکیو ٹیموں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں،‏دکان سے ایک شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔

ریسکیو  ذرائع کے مطابق دھماکے  کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق  جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ جاں بحق  اور زخمیوں کو قریبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نیب کیسز سے بری

دھماکے میں زخمی ہونے والے شہری نے بتایا کہ صبح دکان کھلی ہی تھی کہ زوردار دھماکا ہوگیا،شیشے لگنے سے کافی دکاندار زخمی ہوئے ۔
دھماکے کے بعد امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے ایدھی کے رضاکار نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی امدادی کام شروع کردیا تھا،فائربریگیڈکاعملہ45 منٹ بعد پہنچا۔
دھماکے کے بعد دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقے میں ٹریفک کی روانی بہت دیر تک متاثر رہی ۔