پی ٹی آئی چھوڑی نہیں، چھوڑ کر جانیوالے واپس آتے ہیں، فواد چودھری

Apr 30, 2024 | 12:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑی نہیں ،  واپسی وہاں ہوتی ہے جہاں انسان چھوڑ کر جاتا ہے ہم کہیں گئے ہی نہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سب دوستوں سے مل کر بڑی خوشی ہوئی ہے، اللہ سب کے اوپر آسانیاں کرے، اللہ کرے ہم ایک نارمل صورتحال کی جانب بڑھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساخت نہیں ہے، فارم 47 پر کھڑی ہے، مولانا نے فیصلہ کر لیا کہ حکومت پٹے گی، اگر پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو یہ حکومت تین چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔  بانی پی ٹی آئی یا مولانا صاحب نے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھنا  بلکہ اپنے اپنے اصولوں پر رہنا ہے، یہ حکومت دھاندلی سے آئی ہے، ہم مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں، چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں۔

مزید پڑھیں: ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا: شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

اُن  کامزید  کہنا تھا  کہ ہماری کہانی ابھی سامنے نہیں  آئی ، کہانی ان کی صرف سامنے آئی ہے جو  ٹی وی پر بات کر سکتے ہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔