منکی پاکس کی روک تھام کیلئے اے ایس ایف کی جانب سے ایس او پیز جاری

Apr 30, 2023 | 13:52:PM
منکی پاکس کی روک تھام کیلئے اے ایس ایف کی جانب سے ایس او پیز جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر کے آپریشنل ائیرپورٹس پر ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

اس حوالے سے لاہور سمیت ملک کے دیگر آپریشنل ایئر پورٹس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرکے ڈی جی اے ایس ایف کی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کا لائحہ عمل جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ

اس حوالے سے اے ایس ایف کے تمام عملے کیلئے فیس ماسک پہننا ضرروی قرار دیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ مسافروں کی جسمانی تلاشی و سامان کی چیکنگ کے دوران دستانے پہننا بھی لازمی قرار دیے گئے ہیں جبکہ ایئر پورٹ میں داخلے کیلئے عارضی پاسزز کا اجراء بھی روک دیا گیا۔