پاکستان کا منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ

Apr 27, 2023 | 10:50:AM
 پاکستان میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے باعث قومی ادارہ ٔ صحت نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے باعث قومی ادارہ ٔ صحت نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق اس ضمن میں قومی ادارۂ صحت اسلام آباد نے عالمی ادارۂ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کر لی۔فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو یہ ویکسین لگائی جائے گی۔

قومی ادارہ ٔ صحت اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ سیمپل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔پوری دنیا سے پاکستان آنے والے مشتبہ مریضوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

دنیا بھر سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔قومی ادارۂ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر مہینے تقریباً 3 سے 4 ہزار پاکستانی بیرونِ ممالک سے بے دخل ہو کر پاکستان واپس آتے ہیں۔