صدر مملکت،بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر داخلہ سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن النجار سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا دبئی سے صوبائی وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے ٹیلی فونک رابطہ، ضیاء لنجار کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ کی نماز جنازہ کل نواب شاہ میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ کل صبح 7 بجے بلاول سٹیڈیم نواب شاہ میں ادا کی جائے گی۔
میت کو آج ہی نواب شاہ روانہ کیا جائے گا، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار سے تعزیت کا اظہار کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضیاء الحسن لنجار سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ کے بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے بھی وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن النجار کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ضیاءالحسن النجار کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، دُکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں ہم ضیاءالحسن النجار اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی:فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر زحموں کی تاب نہ لاکرچل بسے