پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی،ملک میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 76 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارتِ خزانہ کو ارسال کرے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ حتمی اعلان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سکول پھر بند کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ 15 روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔