پاکستانی پسند نہیں،شادی کےلیے امریکی یابرطانوی لڑکےکی تلاش ہے،اقراوسیم
بیرون ملک مقیم پاکستانی سے بھی شادی کرسکتی ہوں تاہم وہ بزنس مین اورمالدارہوناچاہیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ماڈل اقرا وسیم نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں اس لیے وہ شادی کے لیے امریکی یابرطانوی لڑکاتلاش کررہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ماڈل اقرا وسیم نے کہاکہ وہ پاکستان سے باہر شادی کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں، تاہم بیرون ملک مقیم پاکستانی سے بھی میں شادی کرسکتی ہوں اورشادی کے بعد وہیں رہنا چاہوں گی ۔
اقرا وسیم نے مزید کہاکہ میری شادی کے لئے شرط یہ ہے کہ لڑکابزنس مین اورمالدارہوناچاہیے۔