ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

Sep 29, 2023 | 18:05:PM
ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار
کیپشن: کراچی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث گرفتار ملزمان
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی عمران ریاض کی زیر نگرانی ٹیم نے چھاپہ مارا اور رمادا پلازے سے منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں خرم، اسامہ، فرقان احمد، محمد افضل اور محمد علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ جڑانوالہ,  پنجاب کابینہ سے بڑی خبر آ گئی

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، ملزمان سے 8 ہزار امریکی ڈالر اور  کار برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔