شمائلہ اور حسام کے درمیان شادی کے 10 برس بعد طلاق

Sep 29, 2021 | 10:36:AM
یوٹیوبر جوڑی
کیپشن: معروف یو ٹیوبر جوڑی میں شادی کے 10سال بعد طلاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیوب کی معروف جوڑی شمائلہ اور حسام کے درمیان  10 برس بعد طلاق ہو گئی، حسام احمد اعوان نےاپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو  آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حسام احمد اعوان نےلکھا کہ ایک نئی زندگی کا آغاز، سنبھلنے میں وقت لگے گا لیکن زندگی نے اہم سبق سِکھا دیے ہیں۔ایک اور اسٹوری میں حسام نے تمام تر میسجز کے جواب میں بس اتنا بتایا کہ شمائلہ نے عدالت میں ان سے خلع کا کیس دائر کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ زندگی بھروسے، سمجھوتے کا نام ہے، خلع یا طلاق اس کا کبھی بھی حل نہیں رہا ہے، مغرب میں چھوٹی چھوٹی بات پر لوگ الگ ہوجاتے ہیں تب ہی وہاں طلاق کی شرح 98 فیصد ہے۔

حسام نے یہ بھی کہا کہ سب ہی چلے جاتے ہیں آخر میں میاں بیوی ہی بچتے ہیں، لیکن اب میرا بھی کوئی نہیں ہے، اس بات کو تسلیم کرنا میرے لیے مشکل ہے ، یہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہے۔

 یوٹیوبر نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں اپنے خلاف کیس کے باعث، میں ایک ہفتے سے اپنی بیٹی سے نہیں ملا ، براہ کرم آپ لوگ میرے لیے دعا کریں۔

View this post on Instagram

A post shared by Celeb-Tea (@celebtea3)

جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک ساتھ اپنی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔ جوڑے کی ایک بیٹی ہے جس کا نام حُسنہ بنتِ حسام ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل،ملزم فرار