منال اور احسن ہنی مون پر کہاں جا رہے ہیں؟

Sep 29, 2021 | 10:28:AM
منال اور احسن
کیپشن: منال اور احسن ہنی مون پر کہاں گئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں ہیں ،جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ  ہنی مون کے لیے روانہ ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں دورانِ پرواز لی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن ہنی مون کے لیے روانہ ہورہے ہیں،تصویروں میں منال خان نے ماسک بھی پہنا ہوا ہے تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

View this post on Instagram

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

 منال خان اور احسن محسن نے اپنی پوسٹس کے کیپشن میں یہ نہیں بتایا کہ وہ ہنی مون کے لیے کہاں جارہے ہیں، اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں،منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:      ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل،ملزم فرار