پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا ہے۔
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین کے نام کا اعلان بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے زرداری ہاؤس میں کیا گیا،ذرائع کے مطابق اس موقع پر پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت بھی موجود تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے لیے 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ چوہدری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل آزادکشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف کی اہم قیادت کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے