اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری

Oct 29, 2022 | 11:51:AM
اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد سے موصول ہونے والے اعداد و شمار

ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 6 سو 95 ہوچکی ہے۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 18 مریض داخل ہوئے جبکہ فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 26 مریض لائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق

اس کے علاوہ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 12 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔