کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق

Oct 29, 2022 | 11:40:AM
کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا جب کہ 48 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 9 سو 53 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 64 افراد کے نتائج مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

   واضح رہے کہ کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ تین روز قبل بھی وباء سے متاثرہ ایک شخص انتقال کرگیا تھا۔