بزرگ جوڑے نے ساتھ جینے اور مرنے کا وعدہ وفا کردکھایا

Oct 29, 2021 | 21:34:PM
وینکٹ رمنا، بھوانی، پھول پتیاں
کیپشن: بزرگ جوڑے۔ وعدہ وفا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آندھراپردیش میں بزرگ جوڑے نے ساتھ جینے اور مرنے کا وعدہ وفا کردکھایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 56 سالہ وینکٹ رمنا اور 51 سالہ بھوانی فٹ پاتھ پر پھول ، پتیاں فروخت کر کے گزر بسر کرتے تھے، دونوں کی شادی کے بعد کوئی اولاد ہوئی اور نہ انہوں نے کسی کو گود لیا۔بھوانی گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھیں، جمعرات کی شب طبیعت خراب طبیعت خراب ہونے پر وینکٹ انہیں ہسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں رہائش پذیر سٹیج اداکارہ اور ڈانس کی ملکہ نرگس کی اپنے شوہر کیساتھ تصاویر وائرل
بھوانی ایک روز ہسپتال میں زیر علاج رہیں اور جمعے کے روز دوران علاج چل بسیں۔ڈاکٹرز نے جب وینکٹ کو بیوی کے انتقال کا بتایا اور وہ شدید صدمے سے دوچار ہوا اور بیوی کی لاش کو دیکھتے ہی زمین پر گر گیا۔
ڈاکٹرز نے جب وینکٹ کا معائنہ کیا تو وہ بھی انتقال کرچکا تھا، یہ بات سامنے آئی کہ دل کا جان لیوا دوہ پڑنے سے وہ بھی بیوی کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوگیا۔عزیز و اقارب کے مطابق دونوں میاں بیوی ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے اور کبھی دور بھی نہیں ہوتے تھے، وہ ایک دوسرے کے ساتھ جینے اور مرنے کے خواہش مند تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہے کو دیکھتے ہی دلہن خوشی سے چلااٹھی ۔۔۔پھر کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں