بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود  کےاستعمال کا انکشاف

Oct 29, 2021 | 13:39:PM
بھارتی ،طیارہ، فضائی حدود، خلاف ورزی
کیپشن: گوگل فضائی میپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مقبوضہ کشمیر سے اڑنے والے بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کا انکشاف ۔بھارتی نجی ایئرلائن کی پرواز نے سری نگر سے شارجہ کے لئے اڑان بھری۔
 تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز دو روز پہلے لاہور ریجن سے گزر کر شارجہ پہنچی ۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی سیف اللہ خان نےبھارتی نجی پرواز جی 81595 کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔بھارت کی نجی ائیرلائن کے طیارے میں کون سوار تھا، اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن لاعلم ہیں جبکہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے بھی  معاملہ پر چپ سادھ لی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بلند عمارت سےعورتوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز۔۔ملزم دوربین کے ساتھ موبائل فون کیوں استعمال کرتا۔۔؟