بلند عمارت سےعورتوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والاگرفتار

Oct 29, 2021 | 07:47:AM
موبائل فون، دوربین، لینز 
کیپشن: موبائل فون پر دوربین کا لینز   (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سیئول شہر کی 13 منزلہ بلند عمارت کی چھت سے موبائل فون پر دوربین  کا لینز  استعمال کرتے ہوئےعورتوں کی غیر اخلاقی  ویڈیوز بنانے والا 30 سالہ کورین شہری پولیس نے گرفتار کر لیا، تحقیات کے بعد ملزم کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کی  کانگسو پولیس سٹیشن کے اہلکار ایک بلند عمارت پر مشکوک آدمی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، اس شخص کو پکڑے جانے پر پتہ چلا کہ وہ 13 منزلہ بلڈنگ کی چھت پر موجود کھڑکیوں سے خواتین کی غیر قانونی تصویریں اور ویڈیوز بنا رہا تھا۔پولیس نےبتایا کہ ملزم اپنے موبائل فون پر دوربین کا لینز استعمال کرکے عورتوں کی عریاں تصویریں اور ویڈیوز بنایا کرتا تھا ۔ اس کے موبائل فون سے عورتوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں۔پولیس نےملزم کا موبائل فون قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 17افراد جاں بحق،659نئے کیسز رپورٹ