کورونا سے مزید 17افراد جاں بحق،659نئے کیسز رپورٹ

Oct 29, 2021 | 06:54:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 17افراد جاں بحق ہوگئے۔659نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح  1.46فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45ہزار93افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے، 659مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 1ہزار395مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:مذہبی تنظیم کے مارچ کو ہر صورت روکا جائے گا : شیخ رشید کا اعلان